پنجشیر میں لڑائی ختم، طالبان کا پورے افغانستان پر قبضہ مکمل
Reading Time: < 1 minuteطالبان نے وادی پنجشیر سے مخالف جنگجوؤں کو مار بھگانے کا دعوی کیا ہے.
پیر کو افغان طالبان نے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’پچھلے 20 سالوں میں تربیت حاصل کرنے والہ افغان فورسز سے کہا جائے گا کہ وہ طالبان کے ارکان کے ساتھ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹس میں دوبارہ شامل ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی طرح کی شورش کو ’سختی سے کچل‘ دیا جائے گا۔
’امارت اسلامیہ شورشوں کے بارے میں بہت حساس ہے۔ جو بھی شورش شروع کرنے کی کوشش کرے گا اسے سختی سے کچل دیا جائے گا۔ ہم کسی دوسرے کو اجازت نہیں دیں گے۔‘
نئی حکومت کے اعلان کے حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’حتمی فیصلے ہو چکے ہیں، اب ہم تکنیکی مسائل پر کام کر رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی تکنیکی مسائل حل ہوں گے ہم نئی حکومت کا اعلان کریں گے۔‘
Array