اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ میں ویکسینیشن میں کمی، ہلاکتیں سات لاکھ سے بڑھ گئیں

اکتوبر 2, 2021 2 min

امریکہ میں ویکسینیشن میں کمی، ہلاکتیں سات لاکھ سے بڑھ گئیں

Reading Time: 2 minutes

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بدستور شدت جاری ہے اور گزشتہ روز ایک ہزار 800 مریض موت کے منہ میں گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

مرنے والوں کی اکثریت نے کورونا کی ویکسین نہیں لگائی تھی۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔

وبا کے پھوٹنے کو لگ بھگ دو سال ہونے کو ہیں اور اموات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں روزانہ اوسطا ایک ہزار افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں گئے۔

امریکہ میں امراض کی روک تھام کے ذمہ دار سینٹر کے مطابق ملک میں اب 55 فیصد سے زائد آبادی کی مکمل ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
ابتدا میں وبا کے خلاف حکومت کے ردعمل پر تنقید کے بعد امریکہ دنیا میں شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے دنیا کی مستعد ترین حکومتوں میں سے ایک رہی۔

اس کے باوجود دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئیں۔ برازیل اور انڈیا کا نمبر امریکہ کے بعد آتا ہے جہاں وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سامنے آںے سے وبا کی لہر نے شدت اختیار کی۔
دنیا میں کورونا وائرس کی آخری لہر میں تیزی اگست کے اختتام کے دوران تاہم امریکہ میں تاحال اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔
امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں رواں برس اپریل میں تیزی لائی گئی اور ایک دن میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو یومیہ ویکسین لگائی گئی تاہم اب اس عمل میں کمی آئی ہے۔

وبا کے پھوٹنے سے لے کر اب تک امریکی ماسک لگانے پر تقسیم نظر آتے ہیں اور ملک کے کئی علاقوں میں اس حوالے سے مہم بھی چلائی گئی۔
ماسک لگانا امریکہ میں ایک سیاسی مسئلہ بھی رہا ہے اور کئی ریاستوں میں حکام نے اس کو شہریوں آزادیوں کا معاملہ بھی قرار دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے