طالبان سے مذاکرات نامنظور، اے پی ایس متاثرین کا احتجاج
Reading Time: < 1 minuteحکومت کے طالبان سے مذاکرات کے خلاف پشاور میں آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں مارے جانے والے طلبا کے والدین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو سرعام لٹکانے کے بجائے معاف کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمارے بچوں کے وارث نہ بنیں طالبان کے ساتھ مزاکرات کسی صورت قبول نہیں۔
شہدائے اے پی ایس کے والدین کی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف ملاقات کے لیے وقت دیں۔
مظاہرین نے کہا کہ چیف جسٹس، صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ کے بیانات کا نوٹس لیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشاور سات سال گزر گئے ہمارے بچوں کے قاتل قانون کے کٹہرے میں نہیں ائے۔ سانحہ اے پی ایس کے قاتلوں کو منظرعام پر لایا جائے۔
Array