اہم خبریں پاکستان24 سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک، ٹوئٹر کے مقابلے میں سوشل ایپ بنانے کا اعلان

اکتوبر 21, 2021 < 1 min

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک، ٹوئٹر کے مقابلے میں سوشل ایپ بنانے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا ورژن آئندہ ماہ لانچ کر دیا جائےگا۔

گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پری آرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے۔

بیان کے مطابق گروپ ’آن ڈیمانڈ ویڈیو سبسکرپشن‘ فیچر لانچ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔‘
سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ’میں نے ٹروتھ سوشل آن لائن ٹیکنالوجی میں بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آپ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔‘

پبلک لسٹڈ کمپنی بنانے کے لیے ٹی ایم ٹی جی کو ’ڈیجیٹل ورلڈ ایکوزیشن کارپوریشن‘ (ڈی ڈبلیو اے سی)کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ڈی ڈبلیو اے سی کے چیف پیٹرک آرلینڈو کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ اور ٹرمپ کے مداحوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ٹی ایم ٹی جی کے پاس ایم شیئر ہولڈر ویلیو حاصل کرنے کا موقع ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے