پاکستان24 کھیل

ڈی کاک نسل پرست ہیں؟ ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے؟

اکتوبر 27, 2021 < 1 min

ڈی کاک نسل پرست ہیں؟ ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے؟

Reading Time: < 1 minute

ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو میدان میں گھٹنا ٹیکنے کو کہا تو وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے ’ذاتی وجوہات‘ کو بنیاد بناتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کپتان ٹمبا باووما نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ’ذاتی وجوہات‘ کی بنا پر دبئی میں ہونے والے میچز کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ میدان میں کھلاڑیوں کا گھٹنا ٹیکنا نسل پرستی اور تعصب کے خلاف خاموش احتجاج کی علامت بن گیا ہے۔
کوئنٹن ڈی کوک کے میچز میں عدم دستیابی کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جو پہلے بھی نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ ( سی ایس اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحد ہو کر نسل پرستی کے خلاف مؤقف اپنانا ہوگا اور ورلڈ کپ کے بقیہ میچز کا آغاز گھٹنا ٹیک کر کریں گے۔

بیان کے مطابق نسلی تعصب کے خلاف شروع ہونے والی بین الاقوامی مہم بلیک لائیوز میٹر کی حمایت میں کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں اظہار کیا ہے جس یہ تاثر ملا ہے کہ اس مہم کے لیے کھلاڑیوں میں مختلف رائے یا مکمل حمایت نہیں پائی جاتی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام مسائل اور بالخصوص جنوبی افریقہ کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ کے خیال میں ٹیم کے لیے ضروی ہے کہ نسل پرستی کے خلاف متحد ہو کر مستقل مزاجی کے ساتھ ایک ہی مؤقف اپنایا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے