پاکستان پاکستان24

عمران خان ایک بار پھر سعودی ولی عہد سے قرضہ لینے میں کامیاب

اکتوبر 27, 2021 < 1 min

عمران خان ایک بار پھر سعودی ولی عہد سے قرضہ لینے میں کامیاب

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قرض ڈالرز دینے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے اور پٹرولیم کی مصنوعات کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے ذریعے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کے مطابق ’سعودی عرب نے ہمارے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے ، جیسا کہ آج جب کہ دنیا اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کر رہی ہے۔‘

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سعودی عرب سے ملنے والی مالی معاونت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ولی عہد محمد بن سلمان نے بتایا کہ پاکستان ہمارے لیے سپیشل جگہ رکھتا ہے اور وزیراعظم بھی سپیشل جگہ رکھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا ہےجس کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے