پاکستان

وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری

دسمبر 4, 2021 < 1 min

وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں بچوں کی حوالگی کے مقدمے میں وینا ملک کی والدہ نے پانی کی بوتل اپنے سابق داماد اسد خٹک کو مارنے کی کوشش کی مگر پولیس کی مداخلت کے باعث ان کا نشانہ چوک گیا۔

پولیس وینا ملک اور ان کی والدہ کو موقع سے لے گئی۔ جس وقت بوتل پھینکی گئی اسد ملک کیس سے متعلق میڈیا ٹاک کر رہے تھے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت سول جج راجہ فیصل رشید نے کی.

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے پوچھا کہ وینا ملک صاحبہ کہاں ہیں؟
وینا ملک کے وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں، عدالت آ رہی ہیں.

عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے آنے تک سماعت میں وقفہ کیا.

وقفے کے بعد جب وینا ملک عدالت پہنچیں‌تو راولپنڈی پولیس نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا اور کہا کہ پہلے جج سے اجازت لی جائے گی.
عدالت میں وینا ملک کی جانب سے بیٹے کو پیش کیا گیا جبکہ بیٹی کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے.
عدالت نے مقدمے کے گواہان کی حاضری لگائی اور ڈیوٹی جج کی جانب سے اسد خٹک کو بچوں کا تین ماہ کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا.
عدالت نے ہدایت کی کہ اسد خٹک بچوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی ادا کریں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے