اہم خبریں پاکستان

پاکستان میں کورونا کی نئی لہر، پانچ ماہ بعد سب سے زیادہ کیسز

جنوری 15, 2022

پاکستان میں کورونا کی نئی لہر، پانچ ماہ بعد سب سے زیادہ کیسز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔

ملک میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ جمعے کو 52 ہزار 522 افراد نے ٹیسٹ کرائے جن میں سے چار ہزار 286 کے نتائج مثبت رپورٹ کیے گئے۔

حکام کے مطابق یہ گزشتہ برس اگست کے بعد ایک دن میں مثبت آنے والے کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ملک کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت تشویشناک حالت میں داخل کورونا کے مریضوں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے