اہم خبریں کھیل

پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی’کرکٹر آف دی ایئر‘ قرار

جنوری 24, 2022

پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی’کرکٹر آف دی ایئر‘ قرار

کرکٹ کی بین الاقوامی کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ میچوں میں ‘کرکٹر آف دی ایئر’ قرار دیا ہے۔

بابر اعظم نے گزشتہ برس چھ میچوں میں 405 رنز سکور کیے ۔ ان کے رنز بنانے کی اوسط 67 فی میچ رہی۔

بابر اعظم نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف سینچریاں سکور کیں.

پاکستان کو انگلینڈ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے ایک کےمقابلے میں دو میچز جیت کر کامیابی حاصل کی تھی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے