اہم خبریں متفرق خبریں

کروڑوں ڈالر کی 1100 لگژری کاریں سمندر میں جل گئیں، جہاز کا عملہ فرار

فروری 18, 2022 < 1 min

کروڑوں ڈالر کی 1100 لگژری کاریں سمندر میں جل گئیں، جہاز کا عملہ فرار

Reading Time: < 1 minute

پرتگال کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز کو آگ لگنے کے بعد عملے کے 22 افراد نے جان بچا کر کھلے سمندر میں چھوڑ دیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق بحری جہاز پر 1100 لگژری کاریں لدی ہوئی تھیں۔

پرتگالی بحریہ کے ترجمان کمانڈر جوزے سوسا لوئی نے بتایا کہ جہاز کا نام فیلیسیٹی ایس ہے جس کو آگ لگنے کے بعد عملے کے 22 ارکان کو نکال لیا گیا تھا۔

فیلیسیٹی ایس میں 17 ہزار میٹرک ٹن کا سامان رکھنے کی گنجائش ہے۔

حکام کے مطابق بحر اوقیانوس میں شعلوں میں لپٹے 200 میٹر لمبے جہاز پر کار ساز کمپنیوں پورشے، آڈی اور لیمبرگینی اور ووکس ویگن کی گاڑیاں لدی ہوئی ہیں۔

بلوم برگ نیوز نے ووکس ویگن کے امریکی آپریشنز کی ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شپ میں تین ہزار 965 ووکس ویگن اے جی اور پورشے، آڈی اور لیمبرگینی کی گاڑیاں بھی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ فیلیسیٹی ایس پر بینٹلی کمپنی کی 189 گاڑیاں بھی تھیں جن کی مالیت تقریباً تین کروڑ ڈالر تھی۔

ووکس ویگن گروپ نے جمعے کو ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ فیلیسیٹی ایس امریکہ تک وہ گاڑیاں پہنچا رہا تھا جو جرمنی کی کمپنی نے بنائی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے