اہم خبریں متفرق خبریں

روس کے یوکرین پر حملے سے پاکستان کیسے متاثر ہو سکتا ہے؟

فروری 24, 2022 < 1 min

روس کے یوکرین پر حملے سے پاکستان کیسے متاثر ہو سکتا ہے؟

Reading Time: < 1 minute

روس نے ایک ایسے وقت پڑوسی ملک یوکرین کی سرحدیں بدلنے کے لیے اس پر فوجی حملہ کیا ہے جب پاکستان کے وزیراعظم ماسکو کے دورے پر پہنچے.

وزیراعظم عمران خان طاقت کے ذریعے مسائل کے حل کے خلاف ہیں اور افغانستان میں امریکی افواج کو مسائل کی وجہ سمجھتے رہے نہ کہ حل کی جانب کسی کوشش کا حصہ.

اس وقت تجزیہ کار اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا روس کے یوکرین پر حملے سے پاکستان متاثر ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے.

تجزیہ کار طلعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی ٹائمنگ پر سوال اٹھایا اور لکھا کہ ماسکو کا دورہ واقعی تاریخی ثابت ہو رہاہے.اس کو نہ صرف ہم یاد رکھیں گے بلکہ پوتن کے علاوہ ساری مغربی دنیا اس کو کبھی نہیں‌بھولے گی. اور اگر ہم اس کو کبھی بھولنے کی کوشش کریں گے تو واشنگٹن، لندن اوریورپ ہماری یادداشت بحال کریں گے. اس کو کہتے ہیں لیڈرشپ.

مبشر زیدی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے کیا دن ہے کہ وہ ماسکو میں‌ہیں اور روس نے یوکرین پر فوجی حملہ کر دیا ہے.

وزیراعظم عمران خان گزشتہ کچھ عرصے سے کہتے رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو کسی بلاک کا حصہ نہیں بننے دیں‌گے اور تقریبا دنیا کے تمام بڑے تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوشش پر زور دے کر خود کو ثالثی کے لیے بھی پیش کرتے ہیں مگر اس وقت صدر پوتن سے اُن کی ملاقات پاکستان کو امریکہ، برطانیہ اورمغرب کے مقابلے میں روس، چین بلاک میں دکھا رہی ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے