متفرق خبریں

شوگر کے مرض میں صبح کی سیر

مارچ 6, 2022 3 min

شوگر کے مرض میں صبح کی سیر

Reading Time: 3 minutes

شوگر کے علاج کے سلسلہ میں سب سے زیادہ فوائد صبح کی سیر کے ہیں۔ جب کوئی شخص صبح صبح سیر کے لیے نکلتا ہے تو اس وقت سڑکیں سوائے سیر کرنے والوں کے خالی ہوتی ہیں۔ موسم کے مطابق سہانی ہوا کے جھونکے چل رہے ہوتے ہیں۔ ہر طرف درختوں کی ہریالی اور رنگ برنگے پھول دل کو فرحت اور آنکھوں کو تقویت بخشتے ہیں۔ صبح کی سیر شوگر کے مریض کے علاوہ عام شخص کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

1. قطع نظر شوگر کے مریض کے اگر عام شخص بھی صبح سیر کے لیے نکلتا ہے تو رات کو جو کھانا دیر سے کھایا تھا (جو ننانوے امراض کا سبب ہے) جو معدے میں ویسے ہی پڑا تھا وہ ہضم کے مراحل سے گذر کر قبض ، گیس اور بھوک کی کمی جیسی علامات سے چھٹکارے کا باعث بن جاتا ہے اور لمبے عرصے کے لیے بغیر علیل ہوئے زندگی گزارتا ہے۔

2. جب شوگر کا مریض صبح کی سیر کرتا ہے تو اس کا شوگر لیول سیر کی مسافت کے مطابق کم ہو جاتا ہے۔ ایک کلومیٹر سیر کرنے سے دو یونٹ انسولین بنتی ہے۔

3. شوگر کے مریض کا نظام ہضم جب درست ہونا شروع ہوتا ہے تو انسولین کی پیدائش میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ انسولین گلوکوز کو خلیات میں دھکیل کر جلاتی ہے۔ اس وجہ سے شوگر لیول میں کمی اور جسم میں چستی اور توانائی پیدا ہوتی ہے۔

4. شوگر کے مریض کی عموماً پنڈلیاں درد کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ مریض صبح سیر کرنا شروع کرتا ہے تو پہلے چند روز درد میں اضافہ ہوتا ہے، پھر اس میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جاتی ہے اور آخر کار اس علامت سے مکمل صحت ہو جاتی ہے۔ جسم کے پٹھے و عضلات قوی ہو جاتے ہیں۔

5. صبح کی سیر کرنے سے جسم کے ہر ایک رگ و پٹھے میں توانائی کی لہر دوڑ جاتی ہے کیونکہ حرکت سے حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس حرارت سے خون میں گرمی آتی ہے تو خون کا قوام نارمل ہو کر جسم میں دور و نزدیک ہر جگہ پہنچ کر تغذیہ فراہم کرتا ہے۔ یوں جسم کے تمام اعضاء کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہونے لگتی ہے۔ یاد رہے کہ شوگر کے مریض کا ٹرائی گلیسرائیڈ لازماً بڑھ جایا کرتا ہے۔ سیر کرنے سے جو حرارتِ بدنی پیدا ہوتی ہے اس سے یہ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن دوا کے بغیر مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتا۔

6. غیر طبعی کولیسٹرول (ٹرائی گلیسرائیڈ) بڑھ چکا ہو تو نتیجتاً رگوں کی تنگی کی وجہ سے خون مکمل نہ پہنچنے پر اعضاء سُن رہتے ہیں، تو صبح کی چار پانچ کلومیٹر سیر کرنے سے اس علامت کے دفعیہ میں خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے۔ کیونکہ ٹرائی گلیسرائیڈ کی وجہ سے جو اعضاء سن ہونا شروع ہو گئے ہوتے ہیں ان میں خون گردش کرتے ہوئے پہنچ کر تغذیہ فراہم کر کے از سر نو صحت مند ہونے کا باعث بنتا ہے۔

7. صبح کی سیر کرنے سے ہائی بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ غذائی پرہیز کیا جائے تو مکمل صحت ہو جاتی ہے۔

8. صبح کی سیر سے بھوک کھل کر لگنا شروع ہو جاتی ہے۔ چہرے کا رنگ نکھر جاتا ہے۔ دل کچھ کرنے کو مانگتا ہے۔

9. شوگر کے مریض کی آنتوں میں تعفن پیدا ہو کر منہ سے اکثر بو آنے لگتی ہے۔ تیز قدموں سے سیر کرنے پر نظام انہضام میں تحریک آنے سے تعفن دور ہو جاتا ہے اور یوں سانس کی بو دور ہو جاتی ہے۔

10. شوگر کے مریضوں کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے۔ صبح کی سیر سے وہ دور ہو جاتی ہے۔ اگر کھانے میں سبزیاں کھائی جائیں تو ان کا ریشہ دار ہونا قبض کو ہمیشہ کے لیے دور کر دیتا ہے۔

نوٹ : سیر کے دوران تیز قدموں سے چلیں۔ تاکہ بدن گرم ہو کر ہلکا سا پسینہ جاری ہو جائے۔ تب مندرجہ بالا فوائد حاصل ہوں گے۔ شوگر کے مریض اپنے قدموں کو کسی بھی قسم کی چوٹ اور زخم سے حفاظت کے لیے مناسب جوتے بھی لازمی پہنیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے