کراچی ٹیسٹ کے آخری دن، میچ بچانے کی آخری اُمید بابر اعظم؟
Reading Time: < 1 minuteکراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز بھی ڈیکلیئر کر کے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا ہے.
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں اب تک نہایت تحمل سے بلے بازی کرتے ہوئے سینچری سکور کر لی ہے.
انہوں نے عبد اللہ شفیق کےساتھ مل کر تیسری وکٹ کی 171 رنز کی شراکت قائم کی ہے اور پاکستان کے 192 رنز پر دو کھلاری آؤٹ ہیں.
عبداللہ شفیق نے 71 رنز بنا رکھے ہیں.
ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن بابر اعظم کو ہی پاکستان کے میچ بچانے کی آخری امید قرار دیا جا رہا ہے.
میچ کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تو مجموعی برتری 505 رنز ہو چکی تھی.
خیال رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور کوئی ایک بلے باز بھی آسٹریلیا کے تیز رفتار بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا تھا.
میچ کے پہلے دو دن آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کا بھرکس نکال دیا تھا اور نو وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی تھی.
عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے 160 رنز بنائے اور یہ پاکستان کی پوری ٹیم کے پہلے اننگز کے مجموعے سے زیادہ رہے.