مس یونیورس نے ’حجاب میں جینے دو‘ کے حق کی حمایت کر دی
مس یونیورس ہرناز کور نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو ہدف نہ بنایا جائے خواہ وہ حجاب میں ہی کیوںنہ ہو.
ایک نیوز کانفرنس میں ہرناز کور سے سوال کیا گیا کہ انڈیا میں حجاب پر پابندی اور اس حوالے سے عدالتی فیصلے اور موجودہ صورتحال کو وہ کیسے دیکھ رہی ہیں اور اس پر کیا کہیں گی۔
مس یونیورس نے کہا کہ یہ کسی کو بھی حق ہے کہ وہ کیا لائف سٹائل منتخب کرتا ہے، اور کسی کو بھی لڑکیوںکو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے.
انہوں نے سوال کرنے والے سے شکوہ کیا کہ وہ بھی ان کو ٹارگٹ کر رہے ہیں.
ہرناز کور کا لڑکیوں سے متعلق کہنا تھا کہ ’ان کو اپنے مقام تک پہنچے دو، اڑنے دو۔ وہ اس کے پر ہیں انہیں مت کاٹو، کاٹنا ہے تو اپنے آپ کو کاٹو۔‘
سوال کرنے والے صحافی کو پریس کانفرنس موڈریٹ کرنے والے میزبان کی جانب سے سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روکا گیا تاہم بعد میں دو جملوں کے تبادلے کے نتیجے میںاجازت دے دی گئی اور مس یونیورس نے جواب دیا.
خیال رہے کہ انڈیا کا آئین سیکولر ہے تاہم وہاں بعض ریاستوں میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے منع کیا گیا ہے.