اہم خبریں

بلوچ خاتون کا کراچی میں خودکش دھماکہ، تین چینی شہریوں سمیت چار ہلاک

اپریل 26, 2022 < 1 min

بلوچ خاتون کا کراچی میں خودکش دھماکہ، تین چینی شہریوں سمیت چار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

کراچی یونیورسٹی میں چینی زبان پڑھانےکے سینٹر ’کنفیوشس انسٹیٹیوٹ‘ کے قریب بلوچ خاتون کے خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ منگل کی سہ پہر کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب کھڑی وین میں دھماکہ ہوا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے دھماکے میں تین چینی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں آگ میں لپٹی ایک وین کو دیکھا جا سکتا ہے.

بلوچستان لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کو خودکش حملہ قرار دیا ہے.

بلوچستان لیبریشن آرمی کے مطابق پہلی بلوچ خاتون شاری بلوچ عرف برمش نے یہ خودکش حملہ کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے