اہم خبریں پاکستان

چوہدری وجاہت نے نہایت بیہودہ باتیں کی ہیں:چوہدری شجاعت

جون 25, 2022 < 1 min

چوہدری وجاہت نے نہایت بیہودہ باتیں کی ہیں:چوہدری شجاعت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بھائی چوہدری وجاہت کی تقریر کو بے ہو دہ قراردےدیا۔

انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں۔قومی سطح کہ ایک بڑے لیڈر آصف علی زرداری کے متعلق الزام تراشی کی ہے اور میرے بیٹوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈالر مانگے ہیں۔یہ نہایت بہودہ باتیں ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی۔ میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں۔ میں نے ان کو تلقین کی ہوئی ہے کہ ہمیشہ سچ بولنا ہے اور وعدے کا پاس رکھنا ہے۔ میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ ڈالا تھا ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے خود آکر ہمیں مبارکباد دی تھی۔ چودھری وجاہت حسین نے یہ بھی کہا ہے کہ 30 جون تک اگر مسلم لیگ ن سے ہم نے اتحاد ختم نہ کیا تو وہ نئی جماعت بنا لیں گے۔ پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری وجاہت نے یہ بھی کہاہے کہ سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نےہمارے خاندان کو تقسیم کردیاہے۔ طارق بشیر چیمہ کےمتعلق جو بیان دیاہے وہ غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

چودھری وجاہت نےالزام لگایا ہےکہ میرے بیٹےمانگےتانگے کےوزیر بنےہوئے ہیں اور انکا کوئی حلقہ نہیں ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں ان باتوں کا جواب کسی وقت گجرات جا کر گجرات والوں کے سامنے دوں گا اور بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے