پاکستان

لاہور ڈیفنس میں کمسن گھریلو ملازم مالکان کے تشدد سے ہلاک

جولائی 12, 2022

لاہور ڈیفنس میں کمسن گھریلو ملازم مالکان کے تشدد سے ہلاک

لاہور پولیس نے ڈیفنس میں بیہمانہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازم کے جاں ہلاک ہونے کے واقعے میں ملوث 5 افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق بہاولپور کا رہائشی 11 سالہ کامران اپنے بھائی رضوان کے ساتھ ڈیفنس میں گھریلو ملازمت کرتا تھا۔

بچے نے مبینہ طور پر مالکان کے فریج سے بغیر پوچھے چیزیں اٹھا کر کھا لی تھیں۔

مالکان نے 12 سالہ کامران اور چھ سالہ رضوان پر تشدد کیا جس کے بعد اُن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کامران ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

مقدمے میں نصراللہ، محمود الحسن، ابوالحسن، شبانہ اور شازیہ کو نامزد کیا گیا جن میں سے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے