اہم خبریں

حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین سپریم کورٹ جائیں گے

جولائی 24, 2022 < 1 min

حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین سپریم کورٹ جائیں گے

Reading Time: < 1 minute

حکومت میں شامل اتحادیوں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے پیر کو ایک ساتھ سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدالت کا عملہ رات کو درخواست دائر ہونے سے پہلے پہنچا.

اتوار کو ایک بیان میں حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے کہا ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین پریس کانفرنس کے بعد اپنے وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے۔

ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

تمام جماعتوں کے وکلا سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے پر دلائل دیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے