اہم خبریں متفرق خبریں

آرمی چیف کی قرض کے لیے امریکہ سے آئی ایم ایف پر دباؤ کی درخواست

جولائی 29, 2022 < 1 min

آرمی چیف کی قرض کے لیے امریکہ سے آئی ایم ایف پر دباؤ کی درخواست

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے امریکا سے پاکستان کیلئے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کیلئے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دباؤ ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔

یاد رہےکہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے