اہم خبریں کھیل

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

اگست 20, 2022 < 1 min

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

Reading Time: < 1 minute

انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔

ہفتے کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق شاہین آفریدی سے بات ہوئی ہے وہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں، جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے