اہم خبریں متفرق خبریں

موجودہ اسٹیبلشمنٹ کے تحت الیکشن کا عملی فارمولہ پیش کر دیا: فواد چوہدری

ستمبر 13, 2022

موجودہ اسٹیبلشمنٹ کے تحت الیکشن کا عملی فارمولہ پیش کر دیا: فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے۔

منگل کو ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔

فواد چوہدری کے مطابق انتخابات کرانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو Status Quo برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ وہ نئے آرمی چیف کا تقرر مؤخر کرنے کے حق میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع پر وہ کچھ نہیں کہتے مگر ایسا انتظام کیا جا سکتا ہے کہ اگلی حکومت آ کر فوج کا نیا سربراہ تعینات کرے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ توہین عدالت کے مقدمے میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ہائیکورٹ اُن کو روسٹرم پر بولنے کی اجازت دے دیتی تو وہ معافی مانگ لیتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن سمیت ہر ایشو پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے