ٹی20درجہ بندی،بابر اعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھن گئی
Reading Time: < 1 minuteناقص کارکردگی کے باعث آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی میں بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھن گئی۔
ایشیاکپ میں ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ مزید تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔
بابراعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم نے چھینی، دیگر ٹاپ 10 بلےبازوں میں سوریا کمار چوتھی، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹی، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آئی ہے جن کی تعداد 771 ہے جبکہ ڈیوڈ ملان کے 792 پوائنٹس ہیں۔
Array