انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 17 سال بعد پاکستان آمد، چار میچز کا شیڈول
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے خلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی 19 رکنی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے پہلے مرحلہ میں ابتدائی چار ٹی20 انٹرنیشنل میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی آج ہوگا۔
دبئی کے راستے آنے والی مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اپنی آمد کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
سیریز کے ابتدائی چار میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تینوں میچز بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
Array