اہم خبریں

بہتان تراشی کا الزام،ٹرمپ کا سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

اکتوبر 4, 2022

بہتان تراشی کا الزام،ٹرمپ کا سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہتان تراشی کا الزام عائد کرتے ہوئے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

نشریاتی ادارے سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کی ضلعی کورٹ فورٹ لاڈرڈیل میں سی این این پر بے جا تنقید کے ذریعے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سی این این نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے بدکاری اور بہتان پر مشتمل باقاعدہ مہم چلائی اور سرکردہ میڈیا ہاؤس ہونے کی حیثیت سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔

سابق صدر نے اپنے دعویٰ میں الزام عائد کیا کہ سی این این نے مجھ پر نسل پرست، روس کا حامی، ہٹلر اور بغاوت پسند ہونے کے گھناؤنے، جھوٹے اور ہتک آمیز القاب سے بھی پکارا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے