اہم خبریں متفرق خبریں

سارہ انعام قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہنواز امیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اکتوبر 6, 2022

سارہ انعام قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہنواز امیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پاکستان کے دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات صادر کر دیئے۔

جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے ملزم شاہنواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش
کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے شاہنواز امیرکو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے