عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے میں ملوث،ایک اور آڈیو لیک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔ آڈیو میں افشا ہونے والی گفتگو سے عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، بڑی چیزیں ہورہی ہیں اور میں کئی چالیں چل رہا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 5 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، وہ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ پانچ اور لے دے، دس ہوجائیں تویہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط۔ ہر حربہ آزماؤں گا، میں نے میسیج دیناہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح سے ہم جیت جائیں، ایک ایم این اے بھی اگر کوئی توڑ لیتا ہے تو بہت فرق پڑے گا۔
Array