پاکستان

عمران خان بمقابلہ پی ڈی ایم، ضمنی الیکشن میں پولنگ

اکتوبر 16, 2022

عمران خان بمقابلہ پی ڈی ایم، ضمنی الیکشن میں پولنگ

پاکستان میں قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل پانچ بجے تک جاری رہے گا جبکہ انتخابی عمل کی سکیورٹی کے لیے رینجرز، ایف سی اور فوج کے اہلکار تعینات ہیں۔

ضمنی انتخابات کی خاص بات سابق وزیراعظم عمران خان کا آٹھ میں سے سات نشستوں پر الیکشن لڑنا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم 14 اکتوبر سے کام کر رہا ہے اور انتخابات کے نتائج تک بلا تعطل کام جاری رکھے گا۔ چیف الیکشن کمشنر پولنگ کے تمام عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’پولنگ کے دوران کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔‘

یہ ضمنی انتخابات تین صوبوں میں ہو رہے ہیں۔ پنجاب کے تین قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں، خیبر پختونخوا کے تین قومی اسمبلی اور سندھ کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے