اہم خبریں متفرق خبریں

ڈفرز کے ساتھ ڈیل کر کے وزیر خارجہ نہیں بنا: بلاول بھٹو زرداری

اکتوبر 23, 2022 < 1 min

ڈفرز کے ساتھ ڈیل کر کے وزیر خارجہ نہیں بنا: بلاول بھٹو زرداری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ڈفرز کے ساتھ ڈیل کر کے اس عہدے تک نہیں پہنچے۔

‎لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میرے وزیر خارجہ بننے کے بعد اگر عاصمہ جہانگیر صاحبہ مجھے ملتیں تو سب سے پہلے یہی پوچھتیں کہ بلاول آپ ڈینجرس اور ڈفرز کے ساتھ ڈیل کر کے وزیر خارجہ تو نہیں بنے۔ تو میں خوشی سے عاصمہ جہانگیر صاحبہ کو یقین دلاتا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بدقسمتی ہے کہ اس وقت سیلاب متاثرین پہلی ترجیح نہیں رہے۔

کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کا خطاب شروع ہوا تو ہال سے جیل میں قید رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کے لیے نعرے بلند ہونے لگے ’علی وزیر کو رہا کرو۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر روک کر کہا ’بھائیو! آپ وہاں جا کر احتجاج کریں جو انہیں چھوڑ سکتے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے