اہم خبریں پاکستان

صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اکتوبر 24, 2022 < 1 min

صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر نیوز اینکر ارشد شریف کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلٹس کے سینئر رہنما حسن عباس نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ارشد شریف کو ناحق قتل کیا گیا ہے۔ انکے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
ملک بھر کی صحافی برادری میں تشیویش پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیا پولیس کے بیانات میں فرق ہے۔ ریاست پاکستان اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ حکومت پاکستان اس قتل کے حقائق سامنے لائے۔ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے جو اس کیس کی درست بات سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات کو بھی سامنے رکھا جائے کہ ارشد شریف کو کن حالات میں ملک سے باہر جانا پڑا۔ وہ جان بچانے کے لیے ملک سے باہر گھر گئے تھے لیکن وہاں بھی محفوظ نہ رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر کسی پاکستانی صحافی کو کسی اور ملک میں بھی نشانہ بنایا گیا ہے تو اسکی بھی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے