اہم خبریں

توشہ خانہ کیس میں نااہلی، میانوالی سے عمران خان کی نشست خالی قرار

اکتوبر 24, 2022

توشہ خانہ کیس میں نااہلی، میانوالی سے عمران خان کی نشست خالی قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے بعد این اے ۹۵ میانوالی سے ان کی نشست کو خالی قرار دیدیا۔

پیر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کی میانوالی کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس نشست پر جلد ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے