جمعے کو لاہور سے نکلیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔
منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بتایا کہ ’لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے کر رہا ہوں۔ کوئی شک میں نہ رہے، ملک بہت مشکل میں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت میں تین بار لانگ مارچ ہوئے۔ ہم نے کبھی بھی کسی کو لانگ مارچ کرنے سے نہیں روکا۔ اگر 25 مئی کو واپس نہ ہوتا تو ملک میں خون خرابہ ہوتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون نہیں جائیں گے، سپریم کورٹ جہاں کہے گی وہاں جائیں گے۔
Array