اہم خبریں متفرق خبریں

قتل سے پہلے ارشد شریف اور اسٹیبلشمنٹ رابطے میں تھے: فیصل واوڈا

اکتوبر 26, 2022 2 min

قتل سے پہلے ارشد شریف اور اسٹیبلشمنٹ رابطے میں تھے: فیصل واوڈا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف کے نااہل قرار دیے گئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اینکر ارشد شریف ملک واپس آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھے جب سازشیوں نے قتل کیا۔ اس کو گاڑی کے اندر سے گولی ماری گئی.

بدھ کی رات پریس کانفرنس میں واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں میں وہ سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔

فیصل واوڈ ا کا کہنا تھا کہ وہ ارشد شریف سے رابطے میں تھے، میرا موبائل فون فرانزک کے لیے حاضر ہے. ارشد شریف کا قتل وہ کرے گا جو بینیفشری ہے، اسٹیبلشمنٹ بیوقوف ہے جو یہ کام کرے .

فیصل واوڈا کے مطابق لانگ مارچ میں مجھے خون ہی خون اور جنازے نظر آرہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ موبائل نہیں ملے گا ، شواہد مٹا دئیے گئے.

فیصل ووڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کوئی عام آدمی کینیا نہیں بھجوا سکتا تھا، میں نے بھی ویڈیوز بنا رکھی ہیں، اگر میں مرا تو وہ شخصیات جو ملوث ہوں گی، وہ بھی 3 سے 5 گھنٹے میں نہیں بچیں گی۔

فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ میں بے گناہ اور اہم لوگوں کی لاشیں دی جائیں گی، ابھی ایک ارشد شریف شہید ہوا ہے، ابھی بہت سی لاشیں گرنی ہیں۔
فیصل ووڈا نے لانگ مارچ کی آڑ میں سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کے پلیئرز پاکستان میں موجود ہیں، اسٹیبلیشمنٹ کا ارشد شریف سے مثبت رابطہ تھا۔

فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش میں شریک طاقتور شخصیات مجھ سے دور نہیں، میرے پاس جو شواہد ہیں وہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کو دے سکتا ہوں۔

فیصل ووڈا نے کہا کہ اُن کو آئی ایس آئی اور ایم آئی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں، موجودہ اسٹیبلیشمنٹ بہت بڑی بیوقوف ہوگی جو یہ کرتی، ارشد شریف کو اسٹیبلیشمنٹ نے قتل نہیں کرایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے