پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی کے قریب، شہر میں سکیورٹی سخت
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا پڑاؤ روات میں ہوگا.
پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔
سنیچر کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ’تیار رہیں عمران خان آج پارٹی کارکنان کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں لانگ مارچ کے دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی میں داخل ہونے کے لیے پہنچ رہا ہے۔
ادھر راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
ضلعی پولیس افسر سید شہزاد ندیم بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہے ہیں۔
جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں۔
ٹریفک کے انتظامات کے لیے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔