اہم خبریں

افواہیں نہ پھیلائیں،پاکستان بروقت سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا:اسحق ڈار

نومبر 19, 2022

افواہیں نہ پھیلائیں،پاکستان بروقت سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا:اسحق ڈار

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ان شاءاللہ پاکستان بروقت سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا،کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں،افواہوں سے گریز جائے۔

ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب یہ بات پھیلائی جا رہی ہےُکہ پاکستان ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈ ادا نہیں کر سکے گا، ان شاء اللہ پاکستان بروقت سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا ،پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل پٹرول کی کمی ہے نہ ہو گی۔ ضرورت کے مطابق ایندھن کے ذخائر موجود ہیں۔ ملک میں پٹرولیم کے ذخائر بھی وافر ہیں۔
کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں، افواہوں سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رسک سیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں ،پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یورو بانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے