اہم خبریں

صدر علوی نے آرمی چیف کی سمری پر گڑبڑ کی تو نتائج سخت:بلاول بھٹو

نومبر 19, 2022 2 min

صدر علوی نے آرمی چیف کی سمری پر گڑبڑ کی تو نتائج سخت:بلاول بھٹو

Reading Time: 2 minutes

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان تو تاحیات توسیع دینے کا خواہاں تھا،آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے،خان صاحب آئینی عمل کو متنازع کرنا چاہتا ہے۔

ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے خان صاحب کو نکالا اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی،خان صاحب نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے تاحیات توسیع کی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں ،خان صاحب نے ساری سیاست غیرجمہوری قوتوں کے کندھوں پر سوار ہو کر کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب خان صاحب کا سمری کی تاریخوں میں ہی لانگ مارچ،پنڈی کے مقام کے چناؤ سے بچہ بچہ جانتا ہے کہ خان صاحب کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کو متنازع بنانا اور ملک کے مستقبل سے کھیلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آخری مایوس کن کوشش ہے کہ ہے کہ اداروں کو آئینی کردار ادا کرنے سے روکے،آپ کا مقصد حقیقی آذادی ہے پنڈی کیوں چنا؟عمران خان اپنی سیاست کو تعیناتی سے لنک کروارہا ہے۔خان صاحب کا مقصد غیرجمہوری کھیل کھیلنا ہے۔
اگر ایسی سیاست ہوئی تو ہر تین سال بعد پنڈی میں دھرنا جو گا۔ آرمی چیف کی تقرری تک لانگ مارچ ملتوی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت خان صاحب اور تمام قوتوں کو پیغام ہے کہ اب یہ کھیلنا بند کریں یہ جو آپ جو کر رہے ہو تو پاکستان کے مستقبل کے لئے نقصان دہ ہے۔پہلے بھی سازش کو ناکام بنایا آئندہ بھی عمران کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ خان صاحب نے پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،پاکستان کے مقام کو دنیا میں نقصان پہنچایا،

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل میں صدر نے کوئی گڑ بڑ کی تو بھگتنا پڑے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے