اہم خبریں

پی ٹی آئی نے مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے کیا اجازت مانگی؟

نومبر 21, 2022

پی ٹی آئی نے مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے کیا اجازت مانگی؟

تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے درخواست میں کہا ہے کہ ۲۶نومبر کو فیض آباد میں عوامی اجتماع منعقد کریں گے،عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترے گا اور پھر وہ فیض آباد میں مارچ کی قیادت کے لئے جائیں گے۔

درخواست میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ۲۶نومبر کو فیض آباد میں ایک پر امن جمہوری عوامی اجتماع کا انعقاد ہو گا۔سیکیورٹی کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے