اہم خبریں

آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع ہو چکا:وزیر دفاع

نومبر 21, 2022 < 1 min

آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع ہو چکا:وزیر دفاع

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ہو چکا ھے انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔

پیر کو خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ عمل آج ہی شروع ہوا ہے اور جلد آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر اتحادیوں کے ساتھ ہر معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے اور ان کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ جب سمری آئے گی تو اس میں شامل ناموں پر کوئی بات چیت ہوگی۔ کسی قسم کا کوئی ڈیڈ لاک موجود نہیں ہے۔ ناموں پر پر کوئی بحث یا تمحیثض نہیں ہوئی۔ سمری آئے گی تو سب کو اعتماد میں لیا جائے گا اور مسلح افواج کی قیادت کی رائے کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ہی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جو کچھ آ رہا ہے وہ میڈیا کا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے