اہم خبریں متفرق خبریں

آرمی چیف کی ٹیکس معلومات لیک،وزیرخزانہ کا فوری تحقیقات کا حکم

نومبر 21, 2022 < 1 min

آرمی چیف کی ٹیکس معلومات لیک،وزیرخزانہ کا فوری تحقیقات کا حکم

Reading Time: < 1 minute

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات افشا ہونے کے معاملےکا وزارت خزانہ نے سخت نوٹس لے لیا۔

پیر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا سنجیدگی سے سخت نوٹس لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کو قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے