اہم خبریں متفرق خبریں

ہمیں اقتدار میں آنا ہی ہے،الیکشن مہم کی بھی ضرورت نہیں:عمران خان کا دعوی

نومبر 22, 2022 < 1 min

ہمیں اقتدار میں آنا ہی ہے،الیکشن مہم کی بھی ضرورت نہیں:عمران خان کا دعوی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا،معیشت بہتر نہیں ہو سکتی،الیکشن کے انعقاد کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئے گا،ملکی مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات ہیں۔

منگل کو بذریعہ وڈیو لنک کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں تو ہم نے آنا ہی آنا ہے،ہمیں الیکشن مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں لیکن مجھے خوف آ رہا ہے کہ یہ ملک کو ادھر لے جا رہے ہیں جہاں کسی بھی حکومت کے لئے کنٹرول کرنا مشکل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اچھی اکثریت ملے کیونکہ کمزور حکومت کے ساتھ آپ قانون کی حکمرانی نہیں لا سکتے،ایک طاقتور حکومت ہی قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہو تو سرمایہ کاری آتی ہے،معاشی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی سے جڑا ہے،پاکستان میں طرح طرح کے مافیاز ہیں،ہم ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لانا چاہتے تھے لیکن اندر سے یہ عمل سبوتاژ کیا گیا، سب سے بڑا مافیا ریئل سٹیٹ مافیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام میں سرمایہ کار پیسہ نہیں لاتے،الیکشن کرائے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے