اہم خبریں

اہم تعیناتی پر ہیجانی کیفیت ختم:وزیردفاع

نومبر 23, 2022 < 1 min

اہم تعیناتی پر ہیجانی کیفیت ختم:وزیردفاع

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی،جس میں فوجی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتیوں کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں،پچھلے چند ماہ سے ہیجانی کیفیت ہے،وہ ایک دو روز میں ختم ہو جائے گی۔

اس سوال کے جواب میں کہ سینئر موسٹ ہوں گے یا کوئی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے معلوم نہیں کسی اور سے پوچھ لیں۔اہم تعیناتیوں ہر اتحادیوں اور وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آرٹیکل ۲۴۳ میں تو اعتماد کا نہیں لکھا؟ان کا کہنا تھا کہ مجھے اتنے آڑٹیکل کا معلوم نہیں،میں قیاس آرائی نہیں کر سکتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے