اہم خبریں متفرق خبریں

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف، 29 نومبر کو کمان سنھبالیں گے

نومبر 24, 2022 < 1 min

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف، 29 نومبر کو کمان سنھبالیں گے

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کی سمری پر صدر نے دستخط کر دیئے ہیں۔

جنرل عاصم منیر پاکستانی فوج کے نئے سربراہ ہوں گے۔ وہ ۲۹نومبر کو اپنا عہدہ سنھبالیں گے۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور انہوں نے فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی، انہیں 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور اکتوبر 2018 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔

آئی ایس آئی کی سربراہی کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا اور دو سال بعد وہ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے اور ابھی بھی اسی عہدے پر کام کررہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے