پاکستان متفرق خبریں

پاکستان میں بڑا پاور بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی بند

جنوری 23, 2023 < 1 min

پاکستان میں بڑا پاور بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی بند

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں بڑا پاور بریک ڈاؤن ہوا ہے.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا .

وزارت توانائی کے مطابق سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے.

ترجمان کے مطابق وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیے گئے ہیں.

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے دعویٰ کیا کہ بجلی کا نظام تعطیل کا شکار ہوا تاہم کوئی بڑی خرابی یا فالٹ نہیں آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 12 گھنٹوں میں ملک کے ہر حصے میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے