اہم خبریں متفرق خبریں

کیا ملک میں اٹارنی جنرل لگانے کے لیے بارگین ہو رہی ہے؟ جسٹس قاضی فائز

جنوری 23, 2023 < 1 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

کیا ملک میں اٹارنی جنرل لگانے کے لیے بارگین ہو رہی ہے؟ جسٹس قاضی فائز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر اظہار برہمی کیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر جسٹس فائز نے کہا کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی؟

جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے؟
جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے پانچ ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا، اٹارنی جنرل تعینات نہ کرکے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں، اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر اور ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا پیش ہونا خلاف قانون ہے۔

جسٹس فائز عیسی نے یہ ریمارکس ٹمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کی معاونت نہ ملنے پر دیے۔

خیال رہے کہ اشتر اوصاف کے مستعفی ہو جانے کے بعد وفاقی حکومت نے منصور اعوان کو اٹارنی جنرل نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھی ثاقب نثار کی طرح اپنے من پسند وکیل کو اٹارنی جنرل آفس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

منصور اعوان نے گزشتہ دنوں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے