اہم خبریں متفرق خبریں

مزید 43 استعفے منظور، قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان سے خالی

جنوری 24, 2023

مزید 43 استعفے منظور، قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان سے خالی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا ورنہ اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے اور حکومت بچانے کے لیے لوٹوں پر انحصار کر رہی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی 70 پی ٹی ارکان کے استعفے منظور کر چکے تھے اس طرح پارلیمان کے ایوان زیریں سے 112 اراکین کم ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے