اہم خبریں متفرق خبریں

خودکش دھماکے میں مارے جانے والوں کی تعداد 100، صوبے میں سوگ

جنوری 30, 2023 < 1 min

خودکش دھماکے میں مارے جانے والوں کی تعداد 100، صوبے میں سوگ

Reading Time: < 1 minute

پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں نمازِ ظہر کے وقت خودکش دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ 221 افراد زخمی ہیں۔

پیر کے دہشت گرد حملے کے بعد منگل کو صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے.

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق
دھماکے کے تقریباً 150 زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا تھا.

ترجمان کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک جبکہ زیادہ تر کی حالت تسلی بخش ہے۔

زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اللہ کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

’پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔‘

پشاور میں دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر خان کے احکامات پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان کے بیان کے مطابق ’سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اور اہم ناکوں و عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے