سخت سردی میں پولیس نے ڈالے میں بٹھایا: فواد چوہدری عدالت میں
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے زیرِ حراست رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کو بتایا ہے کہ پولیس نے اُن کو سونے نہیں دیا اور سخت سردی میں ڈالے میں بٹھایا گیا۔
پیر کو عدالت نے فواد چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حُکم دیا۔
قبل ازیں اُن کے بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کیے۔
جج نے فواد چوہدری سے پوچھ کہ کیا اُن کے چہرے پر آج بھی کپڑا ڈالا گیا۔
فواد چوہدری نے بتایا کل وہ ان چھ دنوں میں اڑھائی گھنٹے سے زیادہ نہیں سو سکے۔ کل سے تو ہم سڑکوں پر ہیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ روز سردی زیادہ تھی تو اُن کو ڈالے پر بیٹھایا گیا۔
الیکشن کمیشن کے حکام اور ان کے اہل خانہ کو دھمکانے کے مقدمے میں دو دن کے ریمانڈ کے بعد فواد چودھری کو ڈسٹرکٹ جج وقاص احمد راجہ کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.