اہم خبریں متفرق خبریں

توشہ خانہ کا فوجداری مقدمہ، عمران خان پر فردِجُرم اگلے ہفتے

جنوری 31, 2023 2 min

توشہ خانہ کا فوجداری مقدمہ، عمران خان پر فردِجُرم اگلے ہفتے

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں آج بھی پیش نہ ہوئے.

منگل کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری مقدمے میں عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کی کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے سات فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شکایت میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

ریفرنس کے مطابق عمران خان نے اثاثوں کی غلط تفصیلات جمع کرائیں اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے۔

’سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔‘

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ’قانون کے مطابق اس جرم میں تین سال جیل اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔‘

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز حاصل کیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے 16 ایسے اکاؤنٹس چھپائے جو پی ٹی آئی کی اعلٰی قیادت چلا رہی تھی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی جانب سے صریحاً غلط تصدیقی سرٹیفیکیٹس جمع کرائے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے