اہم خبریں متفرق خبریں

چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم: الیکشن کمیشن

جنوری 31, 2023 < 1 min

چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم: الیکشن کمیشن

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی پارٹی کے قانونی صدر ہیں۔

منگل کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ ’سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے۔‘

الیکشن کمیشن نے کمیٹی کا جاری کردہ پارٹی الیکشن شیڈول بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے خلاف چوہدری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ اور حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔

یاد رہے کہ 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر چوہدری وجاہت حسین کو ق لیگ کا بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے