اہم خبریں متفرق خبریں

دہشت گردوں سے کب تک ڈریں گے، ریاست کہاں ہے؟ جسٹس قاضی فائز

فروری 1, 2023 < 1 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

دہشت گردوں سے کب تک ڈریں گے، ریاست کہاں ہے؟ جسٹس قاضی فائز

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پشاور میں خودکش حملے کے تناظر میں کہا ہے کہ ریاست کہاں ہے اور دہشتگردوں سے کب تک ڈریں گے؟

بدھ کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ ریمارکس دیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے دہشتگردوں کو یہ دو، وہ دو۔ کبھی کہا جاتا ہے دہشتگردوں سے مذاکرات کرو۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ اس دوران ریاست کہاں ہے؟ دہشتگردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آج دہشتگرد دو بندے ماریں گے کل کو پانچ مار دیں گے، پتا نہیں ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ایک جج نے دہشتگردی کے واقعے پر رپورٹ دی اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، ہمارے ایک جج کو مار دیا گیا کسی کو پرواہ ہی نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے