عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو چیف جسٹس عامر فاروق کا سخت جواب
Reading Time: < 1 minutesتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اچانک اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس عامر فاروق سے استدعا کی کہ زمان پارک والے معاملے کو دیکھتے ہوئے اُن کی درخواست سنی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے،ابھی تو آپ کی درخواست مقرر نہیں ہوئی، جب ہوئی تو دیکھوں گا۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس کا کیا ہوا؟ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا دیکھیں گے اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں۔
خواجہ حارث ایک اور کیس کی سماعت ختم ہونے پر اچانک روسٹرم پر آئے تھے۔